لاہور: حکومتی اتحاد نے سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ انہیں وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینیٹر کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدے اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے ہے کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں اہم وزارت دی جائے گی اور امکان ہے کہ انہیں وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا محمود الحسن پنجاب سے پی پی کے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔