اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ہائی کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہائی کورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے، شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، معاملہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلقہ ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے۔ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس سماعت، سپریم کورٹ نے ردعمل کیلئے تجاویز طلب کرلیں
بار نے درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے، آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
Load/Hide Comments