عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت ، آئی جی ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور باعزت شہری ہیں جو اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی ہے، پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے

اپنا تبصرہ بھیجیں