ٹی20 ورلڈکپ؛ لو اسکورنگ میچ پر سابق کرکٹرز و تجریہ کاروں نے سوال اٹھادیا

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا میچ نیو یارک اسٹیڈیم میں کم ترین اسکور ہونے پر کرکٹ تجربہ کاروں نے ڈراپ اَن پچز پر سوال اٹھادیا۔

گزشتہ روز نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 77 بناکر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بناکر میچ جیتنے کامیاب رہی۔

دو بڑی ٹیموں کے درمیان لو اسکورنگ میچ ہونے پر کئی نامور کرکٹرز اور تجزیہ کاروں نے پچ اور آؤٹ فیلڈ پر آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

میچ کے دوران رن ریٹ فی اوور 4.42 رہا جبکہ مجموعی طور پر 157 رنز بنے، جو ٹی20 ورلڈکپ کے کسی بھی میچ میں سب سے کم رن ریٹ تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں اسنائپرز تعینات ہوں گے

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ہی پاک بھارت مقابلہ 9 جون کو شیڈول ہے۔

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے پچ کو “مصالحہ دار” قرار دیا جبکہ معروف کرکٹ تجزیہ کار پرسنا اگورم نے وکٹ کو “خوفناک” کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں