گمبٹ میں پہلی بار ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عارضہ قلب کے کامیاب آپریشن پر گمبٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم کامیابی ہے ۔

گمبٹ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے پہلی مرتبہ ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے تھری ویسل کورونری آرٹری ڈیزیز کے مریض کا کامیاب آپریشن کیا جوکہ ہمارے عزم کی عکاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر گمبٹ کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کاLIMA سے LAD گرافٹ اور بائیں سرکم فلیکس کورونری شریان کی اسٹینٹنگ کی بیک وقت کامیابی بڑی خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریض بالکل ٹھیک اور تیزی سے ریکور ہورہا ہے۔ میں صحت کے شعبے خصوصاً ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی اور ان کی پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔

انہوں نے کارڈیک سرجری ٹیم پروفیسر مدثر اقبال ڈار،ڈاکٹر ہوش محمد،ڈاکٹر محمد فرحان خان ، کارڈیولوجی ٹیم کے ڈاکٹر نیاز حسین،ڈاکٹر سید جعفر شاہ،ڈاکٹر خالد حسین اور اینستھیزیا ٹیم کے ڈاکٹر اشفاق احمد،ڈاکٹر شکیل احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں