فیصل آباد ; حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے زخمی ہونے والے 6 میں سے 5 افراد دم توڑ گئے۔

فیصل آباد میں چار روز قبل حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے زخمی ہونے والے 6 میں سے 5 افراد دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں عثمان، علی رضا، نبیل، علی انور اور حسنین شامل ہیں، تمام نوجوان حمام میں بیٹھے تھے کہ اے سی اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

اے سی پھٹنے سے آگ لگ گئی اور تمام نوجوان آگ میں جھلس گئے، جاں بحق نوجوانوں کا تعلق ایک ہی محلے سے تھا، تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں