یہ میری چوتھی شادی ہے، دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر کا بیان آگیا

لودھراں: پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے دانیہ کو دُنیا کی شریف ترین عورت قرار دے دیا۔

حال ہی میں دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے حکیم شہزاد نامی اپنے وکیل سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، اب دانیہ شاہ اور اُن کے دوسرے شوہر نے شادی کے بعد نجی خبررساں ادارے کو پہلا انٹرویو دیا ہے۔

دانیہ شاہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے محرم کی ضرورت تھی، میں نے بہت سوچ سمجھ کر حکیم شہزاد سے نکاح کا فیصلہ کیا، ہم نے دو سے تین ماہ قبل نکاح کیا تھا جبکہ میری رخصتی اور ولیمہ بعد میں ہوگا۔
حکیم شہزاد نے کہا کہ جب میں دانیہ کا کیس لڑ رہا تھا تو اُس وقت ہماری ایک ویڈیو پر لوگوں نے منفی تبصرے کیے تھے اور دانیہ کو عامر لیاقت حسین کی قاتل قرار دیا تھا، مجھے وہ کافی ناگوار گزرا تھا کیونکہ حقائق اس کے برعکس تھے، دانیہ بہت ہی نیک عورت ہے، میں نے ان کے جیسی شریف عورت اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو بہت بُرا سمجھا جاتا ہے، اگر کوئی شخص دوسری شادی کرلے تو اُسے بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اگر دوسری شادی کرنا جرم ہے تو میں نے یہ جرم بار بار کیا ہے کیونکہ دانیہ سے میری پہلی نہیں بلکہ چوتھی شادی ہے۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں حکیم شہزاد نے کہا کہ عامر لیاقت نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اُن کا قتل ہوا تھا، اگر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم ہوجاتا، تو سب کو سچ معلوم ہوجاتا کہ عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی اور اس میں دانیہ کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ عامر لیاقت اتنے مضبوط انسان تھے کہ اگر اُن کی ایک کروڑ ویڈیوز بھی لیک ہوجاتیں تو وہ تب بھی خودکشی نہیں کرتے، دانیہ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں جب دانیہ کی زندگی میں آیا تو ان کی زندگی میں کوئی مرد نہیں تھا، مجھے یہ اچھی لگیں اور پھر مجھے ان سے محبت ہوگئی تھی۔

حکیم شہزاد نے مزید کہا کہ دانیہ کی والدہ سے میری پہلی ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے کیس کے سلسلے میں مجھ سے مدد طلب کی، پھر میں نے شرط رکھی کہ میں دانیہ سے شادی کروں گا کیونکہ اگر میں نے ایسے ہی ان کا کیس لڑا تو لوگ دانیہ کے کردار پر الزامات لگائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں