موجودہ نسل میں کینسر کی شرح میں اضافہ

واشنگٹن: ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ نسل کے نوجوانوں میں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے۔

محققین نے پایا کہ کینسر کی 34 معروف اقسام میں سے نصف کی پے در پے نوجوان نسلوں میں تشخیص ہو رہی ہے ۔

محققین نے مثال دیتے بتایا کہ 1990 میں پیدا ہونے والے لوگوں میں لبلبے، گردے اور چھوٹی آنت کے کینسر کی شرح 1955 میں پیدا ہونے والے لوگوں کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی میں سرویلنس اور ہیلتھ ایکویٹی سائنس کے سینئر سائنسدان اور سرکردہ محقق, ہیونا سنگ کا کہنا تھا کہ یہ نتائج بعد کی نسلوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کے شواہد میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر شروع ہونے والے کولوریکٹل کینسر اور چند موٹاپے سے وابستہ کینسر، کینسر کی اقسام کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں