“ارشد ندیم کا گولڈ میڈل بابراعظم اور ٹیم کے ریکارڈز سے زیادہ بھاری ہے”

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، پاکستانی ٹیم اور کپتان بابراعظم کے ریکارڈز پر بھاری ہے۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں مینز جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، انکی جیت کی خاص بات بھارت کے نیرج چوپڑا کی شکست تھی۔

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، پاکستانی ٹیم اور کپتان بابراعظم کے ریکارڈز پر بھاری ہے کیونکہ بابراعظم ٹیم کیساتھ پرفارم کرتے ہیں جبکہ ارشد ندیم نے انفرادی طور پر پاکستان کو میڈل جتوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے اس ملک کیلئے جو کردیا ہے اسکے لیے بابراعظم کئی سال لگیں گے، اگر پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کا ندیم کی انفرادی کامیابی سے موازنہ کیا جائے تب بھی اولمپک چیمپئن سرفہرست آئے گا۔

مزید پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیساتھ بھارتی و غیرملکی فینز کی سلفیاں

انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر پاکستان کی کرکٹ ٹیم 2028 کے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتتی ہے تو اس کا منصفانہ موازنہ کیا جاسکتا ہے لیکن فی الحال، ندیم کا کارنامہ بے مثال ہے اور قومی ہیرو بن چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں