ناران کاغان روڈ پر تباہ شدہ پل کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا

ناران کاغان روڈ پر تباہ ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے حال ہی میں ناران کاغان روڈ پر مہاندری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایف ڈبلیو او نے پل ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

مہاندری پل 30 جولائی 2024ء کو سیلابی ریلے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ پل کے تباہ ہونے کی وجہ سے مانسہرہ، کاغان، ناران اور بابوسر روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا۔ مہاندری پل تباہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اور سیاحوں کوشدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

حالات کی سنگینی کے پیش نظر، این ایچ اے اور ایف ڈبلیواو نے پل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ پاک فوج نے پل کی تعمیر کےلیے سامان فراہم کیا۔ ایف ڈبلیواو کی مشینری اور افرادی قوت شب و روز مصروف عمل رہی اور دن رات کاوشوں کے نتیجے میں پل کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں