چیک ری پبلک کی جیل سے کینگرو فرار، تلاش جاری

پریگ: جمہوریہ چیک میں پولیس جیل سے بھاگے ایک غیر معمولی مفرور کو پکڑنے میں لگی ہوئی ہے اور وہ ہے ایک کینگرو۔

جیل کے حکام نے بتایا کہ دو کینگرو دارالحکومت پریگ کے جنوب مشرق میں واقع جیریس جیل سے فرار ہو گئے تھے لیکن بعد میں ایک کینگرو خود ہی واپس آ گیا جبکہ ایک ابھی تک مفرور ہے۔

جیل کے نمائندے مارکیٹا پرونیرووا نے کہا کہ دوسرے کینگرو کو پولیس ابھی بھی تلاش کررہی ہے۔

مارکیٹا نے عوام پر زور دیا کہ وہ اگر کینگرو کو دیکھیں تو اس کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں بلکہ پولیس سے فوری رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ جیریس جیل میں متعدد جانور بند ہیں جن میں خرگوش، لاما اور روسٹر بھی شامل ہیں۔

یہ تمام جانور جیل کے ایک پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی قید کے اختتام کے قریب قیدیوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتے ہیں جہاں قیدی مویشی پالنا سمیت دیگر مہارتیں سیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں