فیض حمید کے متاثرین میں شامل ہوں ان کی گرفتاری معجزہ ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس معجزے پر حیران ہوں۔ پہلی مرتبہ اس طرح کی چیزیں ہوئی ہیں۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ یہ 2011 کا پروجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا ہے۔ 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔ فیض حمید نے اکتوبر میں مجھ سے معافی مانگی تھی۔ میں بھی فیض حمید کے متاثرین میں شامل ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں