رؤف حسن نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹرگوہر خان نے کہا ہے کہ رؤف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں۔ آرٹیکل لکھتے رہے ہیں۔ صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے۔ رؤف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

بیرسٹرگوہر نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قمیت سب کےلئے کم ہونی چاہیے۔ بجلی کی قیمتیں ایک دو مہینے کے لیے نہیں مستقل کم ہونی چاہئیں۔ ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہورہی ہیں ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی۔ امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔ سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کے کیسز کا فیصلہ کیا تھا۔ بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا۔ ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔ این اے 79 میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی۔ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں