پاکستان کی بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تربیتی لانچنگ

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کی کامیاب تجربیتی لانچنگ مکمل کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو تربیتی لانچنگ کامیابی کے ساتھ مکمل کی، جس کا مقصد عسکری تربیت، مختلف تکنیکی صلاحیتوں کی توثیق اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

بیلسٹک میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مشاہدہ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، سائنس دانوں اور اسٹریٹیجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا، جن کی کارکردگی سے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہوئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے سائنس دانوں اور انجینئرز کو بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کی کامیاب تربیتی لانچنگ مکمل ہونے پر مبارک باد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں