کیا بھارت میں رہنا احساسِ کمتری کا باعث ہے؟ شہری کا سوال

ممبئی: ایک آئی ٹی انجینئر جو ماہانہ 1 لاکھ بھارتی روپے کمارہا ہے، نے سوشل میڈیا صارفین سے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں رائے طلب کرنے کے بعد آن لائن بحث چھیڑ دی ہے۔

23 سالہ نوجوان نے سوشل ویب سائٹ reddit پر اظہار کیا کہ وہ اس بارے میں الجھن کا شکار ہے کہ کیا وہ بھارت میں ہی رہے یا بیرون ملک منتقل ہوجائے کیونکہ وہ بیرون ملک رہنے والے اپنے دوستوں کی طرز زندگی کو دیکھ کر خود کو بھارت میں “کمتر” محسوس کرتا ہے۔

صارف نے لکھا کہ میں بھارت میں ایک آئی ٹی ملازم ہوں، میری عمر 23 سال ہے اور میں ہر ماہ تقریباً 1 لاکھ کماتا ہوں۔ لیکن مجھے اب بھی اپنے اندر احساس کمتری محسوس ہوتی ہے۔

صارف نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے دوستوں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھتا ہوں اور ان کی کہانیاں اور پوسٹس مجھے بھارتی ہونے پر احساس کمتری میں مبتلا کرتی ہیں۔

انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ بھارت میں رہنا بیرون ملک آباد ہونے سے کیا کمتر ہے؟۔

انہوں نے مزید کہا میں بیرون ملک مقیم دوستوں کی طرح کیا اس لیے بہتر طرز زندگی نہیں گزار پارہا کہ میں بھارت میں ہوں؟ اور یہاں کے سماج کا دباؤ بہت زیادہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں