لاہور کے میو اسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور: گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے کارروائی کرتے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ڈاکٹر کا لباس پہن کر اسپتال میں گھوم رہا تھا، مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لی جس پر ملزم نے جعلی ڈگری پیش کی۔

دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور ڈاکٹر نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔

انچارج چوکی میو اسپتال کے مطابق ملزم احسان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں