دنیا کا خشک ترین شہر

آریکا: ہم سب کو بارش کے موسم کا انتظار ہوتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف موسم کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ فصلوں کی پیداوار کی وجہ سے ہماری مجموعی زندگی کے لیے یہ ضروری بھی ہے۔

تاہم کچھ علاقے دوسروں کی نسبت زیادہ دیر تک بارش کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ دنیا کے خشک ترین خطوں میں شمار ہوجاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا شہر ہے جسے خشک ترین جگہ کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں سالانہ تقریباً 0.761 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔

یہ شہر چلی میں ہے جس کا نام آریکا ہے اور اس کے کئی علاقوں میں صدیوں سے بارش نہیں ہوئی۔

بہت سی جغرافیائی اور موسمیاتی وجوہات اس کی وضاحت کرتی ہیں۔ سب سے اہم وجہ شہر کا محل وقوع ہے جس میں مغربی ہواؤں کا نمی کو قریب کے پہاڑوں تک لے جانا شامل ہے۔

دوسری وجہ بحرالکاہل ہے جس کی وجہ سے بھی اس علاقے میں ہوا انتہائی خشک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں