ریلوے پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند

کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق بائی پاس کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکا ہوا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق کولپور اسٹیشن کے قریب صبح 6:35 پر ریلوے پل کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے سبی ٹرین آپریشن معطل ہو کر رہ گیا، دھماکے میں کوئی مسافر یا ریلوے ملازم زخمی نہیں ہوا۔

ریلوے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ پل کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

پل گرنے کے باعث 39 ڈاؤن اور 40 اَپ جعفر ایکسپریس جبکہ 3 اَپ بولان میل کو منسوخ کر دیا گیا۔ 221 اَپ اور 222 ڈاؤن چمن پسنجر ٹرین کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پل بحال ہونے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں، سیکیورٹی کلرینس ملنے کے بعد ریلوے پل ٹریک کی تعمیر کا کام شروع ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں