خیبر: جمرود میں پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی

پشاور: خیبر کے علاقے جمرود میں کارخانوں پھاٹک کے پاس پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق کارخانوں وزیر ڈھنڈ میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش میں آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں