کراچی میں افغان بستی میں فائرنگ سے نوجوان دکاندار ہلاک

کراچی: سپرہائیوے ناردرن بائی پاس افغان بستی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ان نوجوان کوقتل کردیااورفرارہوگئے۔ ت

جمعرات کی صبح گلشن معمارتھانے کے علاقے سپرہائیوے ناردرن بائی پاس افغان بستی میں بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نےفئرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا اورفرارہوگئے۔

مقتول کی شناخت21 سالہ دولت خان ولد ولی محمد کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوگلشن معمارعبدالغفارکورائی کے مطابق مقتول نوجوان کی سہراب گوٹھ کے قریب کپڑے کی دکان ہے اورمقتول نوجوان کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فون کال کرکے گھرکے قریب میدان میں بلایا اورفائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتول نوجوان کوجسم کے مختلف حصوں پر پانچ گولیاں ماری گئیں جوموت کا سبب بنی پولیس کوجائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے5خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،پولیس نے واقعاتی شواہد کی روشنی میں واقعے کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں