طوفانی بارش؛ قطرائیرویز کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی متعدد کوششیں ناکام، مسقط روانہ

کراچی میں نصف شب سے صبح تک ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر آنے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کا رخ مسقط ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

دوحہ سے کراچی آنے والی قطرائیرویز کی پرواز QR610 کو مسقط ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ طیارے نے کئی بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

لینڈنگ میں ناکامی پر پرواز کو کراچی سے مسقط ڈائیورٹ کیا گیا۔ 250 سے زائد کراچی آنے والے مسافر تاحال مسقط ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطرائیرویز کی پرواز QR610 روزانہ صبح 7 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں