دوسرا ٹیسٹ؛ بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل بنگلادیشی فاسٹ بولر شورف الاسلام کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے فاسٹ بولر شورف الاسلام دوسرے ٹیسٹ سے قبل کمر تکلیف کے باعث آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ تسکین احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بنگلادیشی خیمے سے آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر نے پہلے میچ کے بعد گروئن ایریا میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جس کے بعد انکے متعدد ٹیسٹ کروائے گئے تو انجری کی تصدیق ہوئی۔
بنگلادیشی ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان کا کہنا ہے کہ شورف الاسلام کے ایم آر آئی اسکین میں گریڈ 1 انجری کی تصدیق ہوئی ہے جس سے صحتیاب ہونے میں 10 دن لگ سکتے ہیں۔
شورف الاسلام کو ری ہیب کیلئے ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے جبکہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں