ایف بی آر اور پرچون فروشوں میں تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد: ایف بی آر اور پرچون فروشوں میں تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور دونوں فریقین نے پیر کواس کا کوئی حل نکالنے کیلیے مذاکرات شروع کیے لیکن کوئی بھی بریک تھرو حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔

ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تاجربرادری کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائے گا تاکہ ملک کی تمام 84 مارکیٹس کےلیے فیئرمارکیٹ ویلیوریٹ 60 ہزار ماہانہ کی شرح پرنظرثانی کرے اوراگر کوئی پرچون فروش یہ دعویٰ کرے کہ اس کی آمدن متعین نشان سے کم تر ہے تو اس کی شرح کو کم کر دیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں