کے پی حکومت نے نو اور دس مئی کی تحقیقات کے لیے پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو نو اور دس مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے دوبارہ خط لکھ دیا۔
ذرا ئع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے انہوں ںے پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا تاہم کمیشن قائم نہ ہوا۔
آج خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ کے ذریعے کمیشن ٹریبونل کمیٹی آف انکوائری مغربی پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969ء کے تحت خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے، پشاور کے ہائی کورٹ حاضر یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے، تحقیقات کا مقصد ملزمان کا تعین اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہے۔
قبل ازیں کمیشن کے لیے صوبائی حکومت کے خط کو چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے واپس کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں