اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو بحال کرنے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سمیت پچاس کروڑ سے کم مالیت کی کرپشن کے تمام کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔زرائع کے مطابق نیب نے ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے زیر التوا کیسز کا ڈیٹا منگوا لیا، نیب کا ڈیٹا مرتب کرنے کے بعد پچاس کروڑ سے کم مالیت کے کیسز دیگر فورمز پر جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کرپشن کیس ایف آئی اے کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ پچاس کروڑ سے کم مالیت کے کیسز ایف آئی اے، بینکنگ کورٹس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر فورمز پر بھجوائے جائیں گے.
Load/Hide Comments