اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان، ملتان، کچا کھوہ، خانیوال ، شجاع آباد، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، رینالہ خورد، مانانوالہ، چیچہ وطنی، بورے والا، پاکپتن، ساہیوال، سرگودھا، پتوکی، کالا شاہ کاکو میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں