پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرول مصنوعات کی حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں