قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم منظور کرانے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر غلام مرتضیٰ شاہ کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے آغاز پر اسپیکر نے رحیم یار خان سے منتخب پی پی کے رکن اسمبلی طاہر رشید سے حلف لیا۔

یہ پڑھیں : عدلیہ میں آئینی ترامیم، حکومت کو سینیٹ میں بھی مشکلات کا سامنا

حکومت نے آج اجلاس عدلیہ سے متعلق آئین میں موجود شقوں میں ترامیم کی منظوری کے لیے بلایا جب کہ آج بھی سینیٹ کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے تاکہ جلد از جلد ترامیم منظور کرائی جاسکیں۔
دوسری جانب جے یو آئی نے چیف جسٹس سمیت کسی بھی عہدے کی توسیع کی حمایت سے انکار کردیا ہے جس کے بعد حکومت کو نمبر گیم پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں