سینیٹ اجلاس کا وقت پھر تبدیل، ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں

اسلام آباد: سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت دوسری بار تبدیل کردیا گیا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل بھی شامل نہیں کیا گیا۔
زرائع کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، جو کہ اب دوپہر 3 بجے ہوگا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہونا تھا جب کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔

دریں اثنا آج کے سینیٹ اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں