پاکستانی وفد کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، توانائی و سرکاری اداروں کی اصلاحات پر گفتگو

اسلام آباد: پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس میں توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر بات چیت ہوئی۔

پاکستانی وفد نے پاکستان کے معاشی استحکام میں حمایت فراہم کرنے اور 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا۔

ملاقات میں حکومتی وفد پر مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا گیا جبکہ پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد ازعور کی جانب سے فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ جہاد ازعور نے پاکستان میں اصلاحات کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توسیعی فنڈ سہولت کی مسلسل حمایت کی۔

مالیاتی استحکام اور ترقی کی طرف بڑھنے پر پاکستانی وفد نے اظہار خیال بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں