پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اورایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ایران کا مضبوط مؤقف قابلِ تعریف ہے۔
ایران نے فلسطین کے مسئلے پر مسلم دنیا کی مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے امید کی کرن کا کردار ادا کیا ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
مسلم ممالک کو اپنے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت اور ایرانی قونصلیٹ کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے ہونے چاہئیں۔
ایرانی قونصل جنرل بنافشہ خواہ نے اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان کے مستقل مؤقف کو سراہا
پاکستان کے ساتھ تعلقات ایرانی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا
Load/Hide Comments