اسکولز پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، طلبا،اساتذہ اور عملہ ماسک استعمال کریں، حکومت پنجاب

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ لاہور اور ملتان کے علاوہ دیگرشہروں میں اسکولز کل سے کھل جائیں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آؤٹ ڈوراسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو۔ اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ طلبا ، اساتذہ اور عملہ ماسک استعمال کرے۔ اسکول انتظامیہ ہدایات پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب کی سینیر وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں اسموگ کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ اسکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے حکومتی اقدامات میں تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں