پاکستان کی معروف اور کامیاب فیشن ڈیزائنر ماریا بی خوبصورت ملبوسات کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں جوکہ اپنی مضبوط رائے سماجی، بین الاقوامی اور فیمینزم کے موضوعات پر کھل کر بات کرنے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ماریا بی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں بہت مشکلات سے گزریں ہیں اپنے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماریہ بی نے اپنے بچوں کو کھونے کے دکھ کا ذکر کیا۔
ماریا بی نے بتایا کہ انہیں زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سے سب سے بڑا غم اپنے دو بچوں کو کھونے کا ہے۔ انہوں نے کہا، ’جب میرا ایک بچہ مجھ سے جدا ہوا تو مجھے بہت بڑا دھچکا لگا۔ بچے کی جدائی ایک نہایت تکلیف دہ وقت ہوتا ہے، میں بات چیت کرنے سے قاصر تھی اور کچھ سن نہیں پا رہی تھی۔ اس صدمے کے بعد، اذان کی آواز پہلی تھی جو میں نے سنی اور میں ہوش میں آئی تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر اللہ کا ساتھ ہو تو انسان ہر مشکل کا سامنا کر سکتا ہے۔‘
ماریہ اپنے بچوں سے جدا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ڈیزائنر کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماریہ بی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔