پاکستان شوبز کے اداکار و ماڈل حماد شعیب کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار رنویر سنگھ سے مشابہت نے ان کے کیرئیر پر کوئی اثر نہیں ڈالا انہوں نے محنت سے نام کمایا ہے۔
حماد شعیب حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے، جس کی میزبانی عمران اشرف کر رہے تھے۔ شو میں حماد شعیب نے اپنی بھارتی اداکار رنویر سنگھ سے مشابہت کے بارے میں گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ انہوں نے اس مشابہت کا فائدہ اٹھانے کی کبھی کوشش نہیں کی۔
Hammad Shoaib on His Resemblance with Ranveer Singh
حماد شعیب نے کہا ’جب مختلف بلاگز میں میری شکل کی مماثلت بھارتی اداکار سے ظاہر کی گئی تو میں نے سوچا کہ دنیا میں کئی افراد ایک جیسے نظر آ سکتے ہیں۔ اس لیے میرے جیسا نظر آنے والا کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔ میں نے کبھی کسی کو کاپی نہیں کیا اور نہ ہی اس کی کوشش کی۔ میں نے اپنی محنت سے انڈسٹری میں جگہ بنائی ہے، اس لیے اس مشابہت کا میری پیشہ ورانہ زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔حماد شعیب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقص کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں حماد کو ڈرامہ سیریل ’نادان‘ میں ان کی شاندار اداکاری پر سراہا گیا۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’کیسی تیری خود غرضی‘، ’رازِ الفت‘ اور ’عشق ہے‘ شامل ہیں۔