چیمپئینز ٹرافی تنازع؛ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکان

چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے تنازع کو لیکر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
زرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور بی سی سی آئی نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے تاہم باقاعدہ اعلان آج میٹنگ کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

بھارت اپنے میچز تیسرے مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے گا (جو ممکنہ طور پر دبئی ہوسکتا ہے) ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران ہندوستان میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: انڈیا کرکٹ بورڈ رضامند، چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، بھارتی میڈیا

غیر رسمی میٹنگ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فارمولا آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونے والے معاملات کو ہوسٹ ایگریمنٹ میں درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی تنازع؛ پی سی بی کا معاملات کو ‘ہوسٹ ایگریمنٹ’ میں درج کرنےکا مطالبہ

دوسری جانب گزشتہ روز جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین کے عہدہ سنبھالتے ہی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر کے سلسلے میں لکھا گیا براڈکاسٹرز کا خط لیک کردیا گیا تھا۔

براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی کرکٹ فینز کی تعداد زیادہ اور مقبولیت کے لحاظ سے بھارتی ٹیم کی وجہ سے ریونیو آتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت بھی بھاری قیمت چکائے گا

اسٹار انڈیا کے خط میں اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے بتایا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میڈیا رائٹس کی مجموعی قیمت 750 ملین امریکی ڈالر ہے، اگر انڈیا ایونٹ سے باہر ہوتا ہے تو آئی سی سی کو 750 امریکی ڈالر میں سے 90 فیصد کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

دوسری صورت یہ ہے کہ پاکستان کی ایونٹ میں غیر موجودگی سے یہ نقصان صرف 10 فیصد ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی مفاد کےلیے براڈ کاسٹرز کا خط لیک کردیا گیا

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان نے آئی سی سی کو دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ میزبانی کسی بھی صورت میں ہائبرڈ ماڈل پر نہیں کریں گے، اگر ایونٹ میں بھارتی ٹیم آنے سے گریزاں ہے تو سری لنکا کو شامل کرلیا جائے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں