اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان غالب ہے، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا تاہم مارکیٹ میں مندی غالب رہی۔ کاروبار کا آغاز 40 پوائنٹس کی مندی سے ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 114140 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ ایک موقع پر259 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم وہ عارضی ثابت ہوئی اور اسٹاک ایکسچینج میں پہلا سیشن 1216 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ختم ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112963 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے یکے بعد دیگرے 3 بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں اور مارکیٹ کا اختتام 1913.57 پوائنٹس کے اضافے سے 110810.22پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں