ٹک ٹاکر رجب بٹ کے دفاع میں یاسر شامی سامنے آگئے

ٹک ٹاکر رجب بٹ کی غیر لائسنس یافتہ شیر اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد یوٹیوبر یاسر شامی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔

یاسر شامی نے رجب بٹ کے حق میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں وہ ٹک ٹاکر کی گرفتاری کی مذمت کررہے ہیں۔

یاسر شامی نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ ’’رجب بٹ اب آزاد ہیں، میں سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس معاملے کو دیکھا۔ میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ رجب بٹ کو غلط طریقے سے پھنسایا گیا تھا۔‘‘

ڈیلی پاکستان کے میزبان کا کہنا تھا کہ ’’رجب بٹ کو کئی غیر قانونی چیزیں گفٹ کی گئیں، جن میں ایک شیر کا بچہ اور ہتھیار شامل ہیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا، حالانکہ انہوں نے اپنے وی لاگ میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان چیزوں کے لائسنس بنوانے جارہے ہیں لیکن پھر بھی گرفتار کرلیا گیا۔‘‘

شامی نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دشمنوں اور دوستوں کو پہچانیں۔ ’’ان دشمنوں کو جانیں جو آپ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ایک ذمے دار شخصیت بنیں کیونکہ آپ ایک بڑے انفلوئنسر ہیں۔‘‘

یاسر شامی نے مزید کہا کہ ’’رجب بٹ اپنی محنت کے بل بوتے آج اس مقام تک پہنچے ہیں جس کے بعد یہ گرفتاری سراسر ان سے حسد کرنا ہے اور کچھ نہیں، لوگوں کو اگر اس کے کانٹینٹ سے اختلاف ہو بھی جائے لیکن شادی کے سب سے خاص دنوں میں اسے گرفتار کرنا صرف حسد ہے۔ اللّٰہ جسے عزت دے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں