حجامت کے دوران ہی بھاگ کر پولیس کو حملہ آور سے بچانے والا ہیرو وائرل

برطانیہ میں ایک شخص نے سوشل میڈیا پر راتوں رات مقبولیت حاصل کر لی ہے جب ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اس نے بال کٹوانے کے درمیان ہی بھاگ کر سڑک پر ایک پولیس افسر کو ٹھگ کے حملے سے بچایا۔

اس ’ہیرو‘ کی شناخت 32 سالہ کائل وائٹنگ کے نام سے ہوئی ہے جو چیشائر میں ہارون نامی باربر شاپ میں بال کٹوا رہا تھا کہ اسی دوران اس نے سڑک پر لڑائی دیکھی۔

اس سے پہلے کہ صورتحال مزید سنگین ہوتی، مسٹر کائل حجامت کی کرسی سے اُٹھے اور اس حال میں پولیس اہلکار کی مدد کو بھاگے کہ حجامت کا کپڑا ان کے گرد لپٹا ہوا تھا۔

مسٹر کائل نے بھاگ کر ٹھگ کو پیچھے سے پکڑلیا اور اسکی گرفت سے افسر کو آزاد کرالیا۔

جتنی دیر کائل نے اُسے پکڑ کے رکھا اتنی دیر میں دوسرے راہگیر بھی مدد کے لیے اکھٹے ہوگئے۔ اس کے بعد قریبی موجود ایک اور افسر بھی مدد کو پہنچ گیا جبکہ پولیس کی دوسری گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

مسٹر کائل نے بی بی سی کو بتایا کہ جب میں نے حجامت کی دکان سے باہر ایک شخص کو پولیس اہلکار کو مارتے ہوئے دیکھا تو میں فوراً باہر بھاگا۔ میرے حجام نے اپنا فون نکال لیا کھڑکی سے اس سارے منظر کی ریکارڈنگ کی۔

اس واقعے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین نے مسٹر کائل کی بے لوث اور فوری فیصلہ سازی کی تعریفوں کے پُل باند دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں