کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی تیزی کے بعد کاروبار میں بڑی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 3 سطحیں کھو گیا۔
بازارِ حصص میں بدھ کے روز 1560 پوائنٹس کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 117613 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں مندی کا رجحان آیا، جس کے نتیجے میں 1638 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ 100 انڈیکس گھٹ کر 114414 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔