وینا ملک کی مفتی قوی پر ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید

پاکستان شوبز کی اداکارہ وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر مفتی قوی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور مفتی قوی کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وینا ملک نے کہا کہ ’مفتی قوی کو میرے کام پر کھلے عام تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں اور مجھے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے‘۔

اپنے مذہبی سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے وینا نے ناقدین سے سوال کیا کہ کہاں لکھا ہے کہ اسکرٹ پہننے کے بعد اللہ سے معافی نہیں مانگی جا سکتی؟ اُنہوں نے مزید کہا کہ حجاب پہننے کا فیصلہ اُن کی اندرونی روحانی تبدیلی کا نتیجہ تھا اور وہ دل سے اب بھی وہی انسان ہیں جو پہلے تھیں۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے ماضی میں مفتی قوی پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ خفیہ طور پر اداکاراؤں پر نظر رکھتے ہیں اور اُن کے کام پر تبصرے کرتے ہیں، جس پر دونوں کے درمیان تنازع بھی ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں