اسلام آباد:وزارت خارجہ نے افغانستان کی انسانی صورتحال پر توجہ دینے پر NRC_Egeland کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ زیادہ مناسب ہوتا کہ دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی اور ملک کے اندر معاشی و سماجی حالات کو بہتر بنایا جاتا تاکہ افغان عوام ترقی کر سکتے.
ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالیس سالوں سے چار ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، حال ہی میں واپس بھیجے گئے افراد غیر قانونی طور پر بغیر کسی دستاویزات یا رہائش کے ثبوت کے ملک میں مقیم تھے۔
مغربی ممالک میں آبادکاری کے وعدے کیے گئے ہزاروں افغان شہریوں کے مقدمات پر پیش رفت افسوسناک حد تک سست ہے۔
پاکستان افغانستان میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے، پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔