اسپتال سے بچہ اٹھانے والا ملزم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا

گجرانوالہ :پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اسپتال سے بچہ اٹھانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اسپتال سے بچہ اٹھانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گجرانوالہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ بچے کے والد نے شکایت درج کروائی تھی کہ اسپتال سے کسی نامعلوم شخص نے بچے کو اغوا کر لیا ہے۔

شکایت ملنے پر پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزم کی تلاش شروع کی اور ٹریکنگ کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا لیا۔ ترجمان کے مطابق کیمروں میں نومولود کو اُٹھائے بائیک پر سوار ملزم گزرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر تمام وڈیو شواہد متعلقہ پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے چند گھنٹوں میں نومولود کو تلاش کے بعد بہ حفاظت والد کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں