“لافانی” نامی یہ عمارت کس ملک میں واقع ہے ؟

لافانی نامی یہ عمارت، ایکواڈور کی ایک مشہور عمارت ہے جو ماچالا شہر میں واقع ہے۔

یہ عمارت غیر معمولی طور پر تنگ گراؤنڈ فلور اور اوپری منزلوں کی کمزور ساخت کے لیے مشہور ہے۔

شہر کے وسط میں واقع یہ عمارت 30 سال سے زیادہ عرصے سے ایکواڈور میں آنے والے زلزلوں کو حیران کُن طور پر سہہ چکی ہے۔

اسے دیکھ کر آپ کو لگتا ہوگا کہ ہلکا سا جھٹکا اس چار منزلہ عمارت کو گرانے کے لیے کافی ہوگا لیکن آپ غلط ہیں۔ یہ سنگین زلزلوں سے بچ گئی ہے جس میں 2023 میں آںے والا 6.5 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔

یہ اوپری تین منزلوں کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے جس کی پیمائش پانچ میٹر ہے اور بغیر کسی ستون کے قائم ہیں۔

اس کی بظاہر کمزور سی تعمیر کے باوجود زلزلوں کے خلاف اس کی مثالی مزاحمت نے اس عمارت کو ‘لافانی’ کا لقب دیا ہے۔
، ایکواڈور کی ایک مشہور عمارت ہے جو ماچالا شہر میں واقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں