بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کردی۔

بشری بی بی کی تھانہ رمنا میں درج عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ضمانت خارج کی جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں کی بھی تصدیق کی جائے۔ بشریٰ بی بی ہر مقدمے کا دفاع کررہی ہیں پولیس جیل میں جا کر شامل تفتیش کرے۔ عبوری ضمانت کی درخواست ہے جس میں ملزم کی حاضری لازمی ہوتی ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں