آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں کیپٹنز میٹ ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد سے متعلق صورتحال غیر واضح ہے۔
میگا ایونٹ کیلئے کیپٹنز میٹ میں شریک 8 ملکوں کے تمام کپتان 16 یا 17 فروری کو کراچی میں یکجا ہونا ہے تاہم آئی سی سی آفیشلز نے کپتانوں کی میٹنگ کیلئے روہت شرما کی پاکستان آمد پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔
“بھارتی بورڈ کے نو منتخب سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان سفر کامعاملہ ابھی زیربحث نہیں، یہ ابھی تک ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی روہت شرما کی پاکستان جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔