بیجنگ: صدر مملکت کی چین کی ریاسی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے مابین پائیدار اور گہری “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا، صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔Pakistani food recipes

صدر مملکت نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا، فریقین نے سی پیک 2.0 کے تحت قابل تجدید توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا بی ٹو بی اور نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کے قیام کے لیے عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ یجنگ پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شرکت کی، تقریب میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔Pakistani food recipes

پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین ایم یو پر دستخط کیے گئے، یاد داشت کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔

سندھ کے محکمہ توانائی اور چین کی منگ یانگ قابل تجدید توانائی کمپنی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کی، یاد داشت کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا

تقریب میں حکومت سندھ اور چین کی کمپنی کے مابین کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کے منصوبے کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے.

اپنا تبصرہ بھیجیں