پتلی ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ

ایک چینی شیف نے پتلا ترین نوڈل بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

چینی شیف لی اینہائی اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر لے گئے جہاں انہوں نے ہاتھوں سے ایک نوڈل کی پٹی بنائی جس کی پیمائش صرف 18. ملی میٹر تھی، تقریباً 007. انچ موٹی تھی۔

لی اینہائی نے میلان میں لو شو ڈیی ریکارڈ کے سیٹ پر ہاتھ سے بنائے گئے پتلے ترین نوڈل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا۔

اس سے قبل لی کے پاس یہ ریکارڈ تھا لیکن یہ اعزاز ایک اور شیف نے اپنے نام کرلیا تھا جس نے 14. ملی میٹر کا نوڈل بنایا تھا۔

لی نے کامیابی کے ساتھ صرف 18. ملی میٹر موٹی نوڈل کے ساتھ یہ اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں