اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، جس میں آج بھی ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔
دوران سماعت سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔
بعد ازاں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔