صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات

استنبول: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا اور استنبول ایئرپورٹ پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کےصدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے پرتگال پہنچے جہاں انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں