عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رہنے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید ایک ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 904ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار 100روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے کے اضافے سے 2لاکھ 59ہزار 859روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 61روپے کی کمی سے 3312روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 52روپے کی کمی سے 2839روپے کی سطح پر آگئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں